اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی شاندار فتح،سیریز اپنے نام

فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی شاندار فتح،سیریز اپنے نام

فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی شاندار فتح،سیریز اپنے نام

 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

 

لاہور: پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر میچ اور سیریز دونوں اپنے نام کرلی۔

 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کا دیا ہوا 140 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے 68 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 36 گیندوں پر مکمل کی، یہ ان کی ٹی 20 انٹرنیشنل کی 40 ویں نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ دیگر اہم بیٹنگ میں کپتان سلمان علی آغا نے 33 رنز اور صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز اسکور کیے۔

 

پاکستانی بولنگ بھی شاندار رہی، شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق نے اس میچ میں ٹی 20 ڈیبیو کیا۔

 

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 139 رنز بنائے، جس میں ریزا ہینڈریکس 34 اور کپتان ڈونوون فریرا 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481