اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تیسرا اور فیصلہ کن ٹی20:پاکستان کو جیت کے لیے140 رنز کا ہدف

تیسرا اور فیصلہ کن ٹی20:پاکستان کو جیت کے لیے140 رنز کا ہدف

تیسرا اور فیصلہ کن ٹی20:پاکستان کو جیت کے لیے140 رنز کا ہدف

لاہور: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اور میچ سے قبل گراؤنڈ میں ڈینگی سپرے بھی کیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 34، کپتان ڈونووان فریرا نے 29، ڈیوالڈ بریوس نے 21 اور اینڈائل سمیلنے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میتھیو بریٹزکی نے 1 اور لیزاد ولیمز نے 5 رنز بنائے، جبکہ کوربن بوش 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق آج اپنے ٹی 20 ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی، جب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان 19 ویں اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو 1-1 برابر کر دیا تھا، اور تیسرا میچ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481