اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست

لاہور: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کا 111 رنز کا ہدف بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔

جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی مضبوط بولنگ کے سامنے پوری طرح ناکام رہی۔ پروٹیز کی پوری ٹیم صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باقی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 111 رنز کا ہدف صائم ایوب کی شاندار اننگز کی بدولت 14 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب 38 گیندوں پر 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم نے 11 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں توازن قائم کر دیا اور اگلے میچ سے قبل حوصلہ بڑھایا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481