اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فوج اسرائیلی دراندازی کا فوری اور مضبوط جواب دے،لبنانی صدر

فوج اسرائیلی دراندازی کا فوری اور مضبوط جواب دے،لبنانی صدر

فوج اسرائیلی دراندازی کا فوری اور مضبوط جواب دے،لبنانی صدر

 

لبنانی صدر جوزف عون نے فوج کو حکم دیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں اسرائیل کی کسی بھی مزید دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

 

گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی افواج لبنانی سرزمین پر حملے کر رہی ہیں اور گزشتہ سال نومبر میں نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

 

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی فوج عام طور پر حزب اللہ کی طرح اسرائیل کے خلاف براہِ راست تصادم میں شامل نہیں رہی،

 

تاہم صدر جوزف عون نے اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر سخت موقف اختیار کیا ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے بھی صدر عون کے احکامات کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

یہ حکم اس واقعے کے چند گھنٹے بعد دیا گیا جب اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی قصبے بلیدا میں دراندازی کرتے ہوئے ٹاؤن ہال پر دھاوا بولا اور بلدیاتی اہلکار ابراہیم سلامہ کو ہلاک کر دیا۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق چھاپہ کئی گھنٹے جاری رہا اور طلوع آفتاب کے وقت اسرائیلی فوج علاقے سے واپس چلی گئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481