Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوڈان میں قیامت صغریٰ،تین روز میں 1700ہلاک،الفاشر شہر تباہ

سوڈان میں قیامت صغریٰ،تین روز میں 1700ہلاک،الفاشر شہر تباہ

سوڈان میں قیامت صغریٰ،تین روز میں 1700ہلاک،الفاشر شہر تباہ

سوڈان کے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد ہزاروں شہریوں کی ہلاکت اور نسلی بنیادوں پر مظالم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار عام شہری پھنسے ہوئے ہیں، جو محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ پا رہے۔ آر ایس ایف نے نہتے شہریوں پر حملے کیے، جن میں ہزاروں افراد مارے گئے، کچھ کو زندہ جلایا گیا اور دیگر کو زبردستی قبریں کھودنے پر مجبور کیا گیا۔

 

رپورٹس کے مطابق شہر میں گھروں پر حملے، خواتین سے جنسی زیادتی اور موقع پر ہی قتل کے واقعات بھی ہوئے۔ چند گھنٹوں میں تقریباً 2 ہزار افراد مارے گئے، جب آر ایس ایف نے شدید لڑائی کے بعد الفاشر شہر پر مکمل قبضہ کیا۔

 

ڈاکٹرز یونین کے مطابق فرار ہونے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑیاں جلا دی گئیں۔ صرف دو دنوں میں 36 ہزار سے زائد افراد شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جبکہ 28 ہزار افراد شمالی دارفور کے دیگر علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

 

الفاشر کے سعودی اسپتال میں 450 سے زائد زخمیوں اور مریضوں کو مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 1,200 سے زیادہ طبی عملے اور مریض ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

 

ڈاکٹرز یونین نے اس صورتحال کو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم قرار دیا اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

 

یاد رہے کہ سوڈان میں افواج اور آر ایس ایف کے درمیان خانہ جنگی اپریل 2023 سے جاری ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور 1.5 کروڑ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481