اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پہلا ٹی20:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی

First T20: South Africa beat Pakistan by 55 runs

 

راولپنڈی: تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس نے 60، جارج لینڈے نے 36 اور ڈی زورزی نے 33 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2، جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر 139 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ صائم ایوب 37، محمد نواز 36 اور صاحبزادہ فرحان 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جبکہ بابر اعظم صفر، فہیم اشرف 1، کپتان سلمان علی آغا 2 رنز کے ساتھ پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کے کاربن بوش نے 4، جارج لینڈے نے 3 اور لیزاڈ ولیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لیزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی شامل تھے۔

میچ کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کے حصہ کے طور پر گلابی رنگ کے تھیم کے ساتھ کھیلایا گیا، جس میں کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے، اور اسٹمپس بھی گلابی رنگ کے تھے۔ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کر رہے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481