اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

 

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے کچھ معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے وضاحت طلب کی ہے، جس کے باعث انہوں نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔ ان کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔

محمد رضوان نے دستخط کرنے سے قبل PCB کے سامنے کچھ مطالبات رکھے، تاہم بورڈ نے انہیں منظور نہیں کیا اور ذرائع کے مطابق اس وقت ان کے مطالبات منظور ہونے کا امکان بھی کم ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو 2025 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔ PCB نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیے تھے۔

یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ محمد رضوان کو حال ہی میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کیا گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481