اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل نے مغربی کنارہ ضم کیا تو حمایت ختم ہو جائے گی:ٹرمپ

اسرائیل نے مغربی کنارہ ضم کیا تو حمایت ختم ہو جائے گی:ٹرمپ

اسرائیل نے مغربی کنارہ ضم کیا تو حمایت ختم ہو جائے گی:ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کو اپنے اندر ضم کرنے کی کوشش کی تو وہ امریکا کی حمایت سے محروم ہو جائے گا۔

ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے کہ مغربی کنارہ کسی صورت ضم نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو واضح پیغام دیا کہ “دنیا آپ کے خلاف ہے، آپ دنیا سے نہیں لڑ سکتے۔”

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایک چھوٹا ملک ہے، اور قطر پر حملہ اس کی بڑی حکمتِ عملی غلطی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ رک چکی ہے اور اب نیتن یاہو کو امن معاہدہ قبول کر لینا چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ مستقبل میں کسی وقت غزہ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور امید ظاہر کی کہ سعودی عرب رواں سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق بل کے پہلے مرحلے کی منظوری دی تھی، جس پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481