اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی ناقص بیٹنگ،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے68رنز کا ہدف

پاکستان کی ناقص بیٹنگ،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے68رنز کا ہدف پاکستان کی ناقص بیٹنگ،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے68رنز کا ہدف

پاکستان کی ناقص بیٹنگ،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے68رنز کا ہدف

 

راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان ٹیم اپنی ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 68 رنز کا ہدف دینے پر مجبور ہو گئی۔

 

کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان مشکلات میں گھرا رہا اور پہلے سیشن میں ہی کئی وکٹیں گریں۔ بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 71 رنز کے خسارے سے شروع کی تھی، اس دوران امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے تھے جبکہ مہمان ٹیم نے 404 رنز بنا کر برتری حاصل کی۔

 

جنوبی افریقہ کے لوئرآرڈر بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین شراکت داری قائم کی۔ کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی نے 71 رنز جوڑے، متھو سوامی اور گیسو رابادا نے 98 رنز، سوامی اور مارکو جانسن نے 25 رنز اور ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی نے 113 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا اضافہ ہوا۔

 

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی و ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481