اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تمہاری والدہ نے-کیرولین لیویٹ کے جملے نے دھوم مچا دی

تمہاری والدہ نے-کیرولین لیویٹ کے جملے نے دھوم مچا دی

تمہاری والدہ نے-کیرولین لیویٹ کے جملے نے دھوم مچا دی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا ایک رپورٹر کو دیا گیا غیر متوقع جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوامی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس بریفنگ کے دوران رپورٹر نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے سوال کیا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ کا انتخاب کس نے کیا؟”

کیرولین لیویٹ نے سوال کے جواب میں ہلکے طنزیہ انداز میں کہا، *“تمہاری والدہ نے۔
یہ مختصر مگر غیر متوقع جواب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین نے اس پر تبصرے کیے۔

بعد ازاں جب ایک اور صحافی نے پوچھا کہ آیا یہ بیان مزاح کے طور پر دیا گیا تھا، تو پریس سیکریٹری نے کہا کہ، *“میں سمجھتی ہوں کہ یہ مزاح ہی تھا، کیونکہ آپ جیسے لوگ خود کو سنجیدہ صحافی کہتے ہیں لیکن کوئی آپ کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔”*

کیرولین لیویٹ کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے اسے غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے "طنزیہ اور پرمزاح” قرار دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ہنگری کے شہر بوداپسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481