اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان وزیر داخلہ کے نائب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

افغان وزیر داخلہ کے نائب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

افغان وزیر داخلہ کے نائب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کابل: افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے نائب عبداللہ مختار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عبداللہ مختار کی جگہ محمد وزیر کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا ہے، جنہوں نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے نائب وزیر کی حلف برداری کی تقریب میں سراج الدین حقانی موجود نہیں تھے، تاہم ان کے قریبی ساتھی شریک تھے۔

افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے مطابق سراج الدین حقانی کے وزارت داخلہ میں اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان کے قریبی ساتھی عبداللہ مختار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیل حقانی کے قتل کے بعد سراج الدین حقانی کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481