اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترک صدر کی اطالوی وزیراعظم سے سگریٹ چھوڑنے کی درخواست

ترک صدر کی اطالوی وزیراعظم سے سگریٹ چھوڑنے کی درخواست

ترک صدر کی اطالوی وزیراعظم سے سگریٹ چھوڑنے کی درخواست

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن اجلاس کے دوران ترک صدر طیب اردوان نے اطالوی خاتون وزیراعظم جارجیا میلونی سے مصافحے کے دوران سگریٹ نوشی چھوڑنے کی درخواست کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیب اردوان نے کہا: "آپ اچھی لگ رہی ہیں، مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑانا ہے۔” جارجیا میلونی کے جانے کے بعد میکرون نے ہنستے ہوئے اردوان سے کہا: "یہ ناممکن ہے۔”

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایک کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 13 سال سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد دوبارہ شروع کر دی تھی، اور ان کے مطابق سگریٹ نے انہیں دیگر سیاستدانوں بشمول تیونس کے صدر قیس سعید سے تعلقات بنانے میں مدد فراہم کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481