بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا
نئی دہلی: افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچے، جہاں ان کی ملاقات بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران بھارت نے افغانستان کو 20 ایمبولینسز تحفے میں دینے کا اعلان کیا، جن میں سے 5 ایمبولینسز افغان وزیرِ خارجہ کے حوالے کی گئیں۔
بھارتی وزیرِ خارجہ نے افغان وفد کو ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا۔ اس موقع پر بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔
امیر خان متقی نے ملاقات میں کہا کہ افغانستان بھارت کو قریبی دوست سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔
