اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی پریکٹس

ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی پریکٹس

ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی پریکٹس

 لاہور: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دائرے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پریکٹس سیشن کا معائنہ کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

صبح کے سیشن میں دونوں ٹیموں نے وارم اپ ایکسرسائز، فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹس پر بیٹنگ و بولنگ کی مشقیں کیں۔ خاص طور پر بیٹرز نے اسپنرز کا سامنا کرنے پر توجہ مرکوز کی، کیونکہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیموں کے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین نے ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا بھی جائزہ لیا۔

پی سی بی چیئرمین نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں بلکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ سے بھی ملاقات کی۔

دونوں ٹیمیں کل بھی دوپہر کے سیشن میں پریکٹس کریں گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481