انتونیو گوتریس کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا، قطر، مصر اور ترکی کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ غزہ میں امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر شراکت دار علاقے میں پانی، طبی امداد اور پناہ کی فراہمی کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔
انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ انسانی امدادی کارکنوں کو محفوظ اور مستقل رسائی دی جائے اور غزہ کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی ضروری ہے، مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، اور اس تنازع کی انسانی قیمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
