اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گھڑ سوار عثمان خان نے ایشین گیمز2026کے لیے کوالیفائی کر لیا

گھڑ سوار عثمان خان نے ایشین گیمز2026کے لیے کوالیفائی کر لیا

 

پاکستان کے معروف گھڑ سوار عثمان خان نے فرانس میں منعقدہ بین الاقوامی تھری اسٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

عثمان خان نے اپنے گھوڑے "ایڈن آف دی ورٹ” کے ساتھ سی سی آئی تھری اسٹار لانگ فارمیٹ میں 59 رائیڈرز میں چھٹی پوزیشن حاصل کی اور ایونٹ میں سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر قرار پائے۔ اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ایشین گیمز کے لیے درکار اہلیت کا معیار حاصل کر لیا۔

تین روزہ ایونٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ میزبان فرانس پہلے نمبر پر رہا۔ بھارت کے رائیڈر آشیش لمائے نویں نمبر پر رہے۔ مقابلے کے دوران پاکستان اور بھارت کے رائیڈرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں آخری دن شو جمپنگ میں عثمان خان نے ڈبل کلئیر راؤنڈ کے ساتھ واضح سبقت حاصل کی۔

عثمان خان نے ایونٹ کے بعد کہا کہ دنیا کے بہترین رائیڈرز کے ساتھ مقابلہ کرنا اعزاز تھا اور ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

یہ کامیابی پاکستان کے لیے بین الاقوامی ایکویسٹرین کھیلوں میں اہم سنگ میل ہے، اور اب عثمان خان 2026 کے ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481