اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پلیز جیتی ٹرافی دے دیں،رجیوشکلا کی محسن نقوی سے منت سماجت

پلیز جیتی ٹرافی دے دیں،رجیوشکلا کی محسن نقوی سے منت سماجت

پلیز جیتی ٹرافی دے دیں،رجیوشکلا کی محسن نقوی سے منت سماجت

ذرائع کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں جیتنے والی بھارتی ٹیم کی ٹرافی کے حوالے سے بھارتی کرکٹر راجیو شکلا نے اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی سے متعدد بار درخواست کی کہ انہیں ٹرافی دی جائے، لیکن محسن نقوی نے بتایا کہ یہ معاملہ اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان خود اے سی سی کے دفتر آ کر اسے وصول کریں۔ اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو ایشیا کپ 2025 کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان نے اختتامی تقریب میں ٹرافی قبول کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے باعث تقریب ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ بعد ازاں، منتظمین نے ٹرافی واپس دفتر میں منتقل کر دی۔

اس دوران بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ٹرافی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ سابق بھارتی کرکٹرز نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو شامل نہیں ہونا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481