اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برطانیہ،فرانس و جرمنی کاایران کیساتھ رابطےجاری رکھنےکااعلان

برطانیہ،فرانس و جرمنی کاایران کیساتھ رابطےجاری رکھنےکااعلان

برطانیہ،فرانس و جرمنی کاایران کیساتھ رابطےجاری رکھنےکااعلان

نیویارک (آئی این پی )برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے۔ تینوں ملکوں کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایران اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔ جوہری تحفظ کی طے کردہ قانونی پابندیوں کی پاسداری کرے۔ ایران پر اقوام متحدہ کی معاشی اور ہتھیاروں کی پابندیوں کا گزشتہ رات سے دوبارہ اطلاق ہوگیا ہے، جن میں معاشی، تجارتی، سفری اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنا قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز ہے، قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کریں گے۔وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481