اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر 30 فیصد میچ فیس جرمانہ

بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر 30 فیصد میچ فیس جرمانہ

بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر 30 فیصد میچ فیس جرمانہ

ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے انداز پر بھارتی بورڈ کی شکایت کے بعد آئی سی سی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

21 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بیٹ کو بطور گن استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کا اشارہ کیا تھا، جبکہ حارث رؤف نے وکٹ حاصل کرنے اور باؤنڈری لائن کے قریب بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے جہاز گرنے کا اشارہ دیا تھا۔

بھارتی شائقین اور کرکٹ بورڈ نے ان اشاروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی کو شکایت درج کرائی۔ بعدازاں دونوں کھلاڑی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری وضاحت بھی جمع کرائی۔

ذرائع کے مطابق، میچ ریفری نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف باضابطہ کارروائی نہ کرتے ہوئے صرف وارننگ دی، تاہم حارث رؤف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اس سے قبل بھی آئی سی سی نے 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481