اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی صدر کا پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

ایرانی صدر کا پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سیکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔

صدر پزشکیان نے گزشتہ دو سال میں غزہ، لبنان، شام اور یمن میں جاری کشیدگی اور انسانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملے سفارتی غداری کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ تمام سازشوں اور حملوں کے باوجود ایرانی قوم متحد رہی، اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو مجرم قرار دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481