اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش کو شکست دیکر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

بنگلادیش کو شکست دیکر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

بنگلادیش کو شکست دیکر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

دبئی میں کھیلے گئے ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما 75 اور ہاردک پانڈیا 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اور ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلادیش کی ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سیف حسن نے 69 رنز کی اننگز کھیلیں، لیکن کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 اور جسپریت بمرا و ورون چکروتی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اب فائنل میں بھارت کے ساتھ کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے نتیجے پر ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481