اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران کا دوٹوک اعلان:یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

دباؤ یا پابندیوں کے تحت مذاکرات کسی بھی ملک کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتے۔

ایران کا دوٹوک اعلان:یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے باوجود یورینیم افزودگی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

علی خامنہ ای نے واضح کیا کہ دباؤ یا پابندیوں کے تحت مذاکرات کسی بھی ملک کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتے۔ موجودہ حالات میں امریکا سے بات چیت ایران کے قومی مفاد میں نہیں اور نہ ہی ایسے مذاکرات تہران کو کسی قسم کا تحفظ فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے ایران پر الزام لگاتا تھا کہ ایٹمی آلات نہ رکھے جائیں، لیکن اب وہ اس سے بھی آگے بڑھ کر یہ کہہ رہا ہے کہ یورینیم افزودگی بالکل نہ کی جائے۔ ’’ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اپنے ایٹمی پروگرام کے بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔‘‘

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481