اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی20 ایشیا کپ:سری لنکا نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا

ٹی20 ایشیا کپ:سری لنکا نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا

ٹی20 ایشیا کپ:سری لنکا نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا

ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے لیے 134 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ سری لنکن ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

کوسل مینڈس نے سب سے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھن آسالنکا نے 20، پریرا اور ہاسارنکا نے 15، 15 رنز بنائے۔ چمیکا کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ سری لنکن ٹیم کے ابتدائی پانچ کھلاڑی 58 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیمیں پہلے ہی اپنے ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔ پاکستان کو بھارت نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ سری لنکا کو بنگلادیش نے 4 وکٹ سے مات دی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی پلیئنگ الیون ہی میدان میں اتاری ہے، جس میں کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد حارث، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481