اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بھارت مقابلہ،بھارتی کپتان کا ڈریسنگ روم میں اہم پیغام

پاک بھارت مقابلہ،بھارتی کپتان کا ڈریسنگ روم میں اہم پیغام

پاک بھارت مقابلہ،بھارتی کپتان کا ڈریسنگ روم میں اہم پیغام

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان کا کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آمنے سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اس بڑے مقابلے سے قبل اپنی ٹیم کو انوکھا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور رہیں، موبائل فون بند کر کے آرام کریں اور ذہنی دباؤ سے بچیں۔

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے اس وقت سب سے اہم چیز یہ ہے کہ وہ بیرونی دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ ان کے مطابق یہ کہنا آسان لیکن کرنا مشکل ہے، تاہم یہ فیصلہ کھلاڑیوں پر ہے کہ وہ کیا سننا چاہتے ہیں اور اپنے ذہن میں کس بات کو جگہ دینا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ اگر ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھانی ہے تو سوشل میڈیا کے شور اور تنقید کو نظر انداز کر کے صرف کھیل پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481