اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محسن نقوی پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پہنچ گئے

محسن نقوی پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پہنچ گئے

محسن نقوی پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پہنچ گئے

 

ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی دبئی پہنچ گئے تاکہ قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھا سکیں۔

 

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر عاقب جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ طویل میٹنگ کی اور انہیں متحد ہوکر کھیلنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت دی۔

میٹنگ کے دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ذہنی طور پر مضبوط رہیں اور دباؤ کو مثبت انداز میں استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے قومی ٹیم شاندار پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان سے الگ ملاقات بھی کی، انہیں مکمل اعتماد دلایا اور بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کے لیے ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے، جس کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا یہ دورہ اور کھلاڑیوں سے ملاقات ٹیم کے مورال کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت کے خلاف میچ ہر کھلاڑی کے لیے ایک بڑا امتحان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481