اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی جنگی جنون،اپنی ہی ٹیم پر پابندیاں لگادیں

بھارتی جنگی جنون،اپنی ہی ٹیم پر پابندیاں لگادیں

بھارتی جنگی جنون،اپنی ہی ٹیم پر پابندیاں لگادیں

ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے موقع پر پاکستانی نیٹ بولرز سے رابطہ کرنے یا تصاویر کھنچوانے سے اجتناب کر رہے ہیں۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور عوام نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں بھارتی ٹیم جب پریکٹس کے لیے پہنچتی ہے تو مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نیٹ بولنگ کے لیے موجود ہوتے ہیں، لیکن بھارتی ٹیم انتظامیہ نے انہیں واضح ہدایت دی ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کی تصویر نہ بنائیں۔ اس دوران نیٹ بولرز کے اسمارٹ فون بھی ٹیم انتظامیہ اپنے پاس رکھ لیتی ہے اور پریکٹس سیشن مکمل ہونے پر واپس کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ پاکستانی یا دیگر نیٹ بولرز کے ساتھ دوستانہ گفتگو یا تصاویر لینے سے گریز کریں۔

آئی سی سی اکیڈمی ذرائع کے مطابق نیٹ سیشن میں ہمیشہ مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہوتے ہیں اور ماضی میں تصاویر لینا معمول رہا ہے۔ پچھلے ٹورنامنٹس میں پاکستانی نیٹ بولرز نے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں، تاہم اب صورت حال یکسر مختلف ہے۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پابندیاں کھیل کے میدان میں بھی بھارتی سیاسی دباؤ اور ’’جنگی جنون‘‘ کی عکاسی کرتی ہیں، جو کھلاڑیوں کی آزادانہ پریکٹس اور دوستانہ تعلقات کو متاثر کر رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481