گوگل جیمینائی کی برتری،چیٹ جی پی ٹی پیچھے رہ گئی
اگست کے آخر میں متعارف ہونے والا جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل "نینو بنانا” تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ لانچ کے صرف دو ہفتوں میں صارفین اس ماڈل کے ذریعے 50 کروڑ سے زائد تصاویر تخلیق کر چکے ہیں۔
فیچر کی ریلیز کے بعد گوگل جیمینائی نے امریکا میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی تھریڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ایپل کے ٹاپ فری ایپس چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ برطانیہ میں بھی جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی اور شاپنگ ایپ ٹیمو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
26 اگست کو اپ ڈیٹس کے اعلان کے موقع پر گوگل نے اپنے امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل کو "اسٹیٹ آف دی آرٹ” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم ایسے فیچرز فراہم کرتا ہے جو حریف کمپنیاں ابھی تک متعارف نہیں کرا سکیں۔
