اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیپال میں پارلیمنٹ تحلیل،عام انتخابات کا اعلان

نیپال میں پارلیمنٹ تحلیل،عام انتخابات کا اعلان

نیپال میں پارلیمنٹ تحلیل،عام انتخابات کا اعلان

نیپال: عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے انتخابات 5 مارچ 2026 کو منعقد ہوں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نیپال کی کسی خاتون کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر نے عبوری وزیر اعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیپال میں حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف مظاہروں کے دوران 51 افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ملک کی کئی سڑکیں بند ہیں اور فوج دارالحکومت کھٹمنڈو میں گشت کر رہی ہے۔ شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔

سیاسی بے چینی کے دوران سابق وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، پارلیمنٹ اور عدالتوں کو نذر آتش کیا گیا تھا، تاہم اب صورتحال معمول کی جانب بڑھ رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481