اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

ابوظبی: ٹی20 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

گروپ بی کے اہم میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 140 رنز کا ہدف دیا، جسے سری لنکا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 32 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ نسانکا نے 50 رنز اور کمل مشرا نے 46 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میچ کی ٹاس سری لنکن کپتان نے جیتی اور بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔ شمیم حسین نے 42 اور ذاکر علی نے 41 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، جس سے مشکل وقت میں ٹیم کو 86 رنز کا سہارا ملا۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے 28، مہدی حسن 9 رنز بنائے، جبکہ اوپننگ جوڑی تنزید حسین اور پرویز حسین ایمان بغیر رنز بنائے پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2، جبکہ نوان تھوشارا اور دشمانتا چیمیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن کپتان نے کہا کہ پچ کی تازہ صورتحال دیکھنے کے بعد بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481