اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ:بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے شکست دی

ایشیا کپ:بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے شکست دی

ایشیا کپ:بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے شکست دی

 

ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ گروپ بی کے اس مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ان کی جانب سے نزاکت خان 42 اور ذیشان علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ یاسم مرتضیٰ نے 28 اور بابر حیات نے 14 رنز اسکور کیے۔

 

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، تنظیم حسن اور رشاد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلادیش نے ہدف صرف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان لٹن داس نے 59 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ توحید ہریدوے 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے عتیق اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

یہ بنگلادیش کا ایونٹ میں پہلا میچ تھا، جبکہ ہانگ کانگ کا یہ دوسرا میچ تھا۔ ہانگ کانگ پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں ہار چکا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481