اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راجیہ لکشمی کی موت کی خبر بے بنیاد نکلی

راجیہ لکشمی کی موت کی خبر بے بنیاد نکلی

راجیہ لکشمی کی موت کی خبر بے بنیاد نکلی

نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ راجیہ لکشمی چترکار کے بارے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائی گئی موت کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ نیپالی حکام کے مطابق وہ زندہ ہیں تاہم اسپتال میں شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

9 ستمبر کو نیپال میں کرپشن مخالف پُرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین نے جھالا ناتھ کھنل کے گھر کو آگ لگا دی تھی، جس کے بعد بھارتی میڈیا کے کئی بڑے اداروں بشمول ٹائمز آف انڈیا، این ڈی ٹی وی، نیوز 18، انڈیا ٹوڈے، رپبلک ٹی وی اور دیگر نے یہ خبر نشر کی کہ کھنل کی اہلیہ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہیں۔ بعدازاں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔

فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارم "بوم لائو” نے نیپالی ادارے Nepal Fact Check اور اسپتال ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ راجیہ لکشمی چترکار ابھی زندہ ہیں مگر ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر کرن نکارمی، ڈائریکٹر نیپال کلیفٹ اینڈ برن سینٹر، نے بتایا کہ انہیں شدید جھلسنے کے باعث طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب نیپال بھر میں نوجوانوں کی قیادت میں کرپشن مخالف تحریک شدت اختیار کر گئی۔ پولیس فائرنگ میں 19 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ پارلیمنٹ، سرکاری عمارات اور متعدد سیاسی رہنماؤں کے گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

اس واقعے نے نہ صرف نیپال کے سیاسی استحکام کو متزلزل کر دیا بلکہ بھارتی میڈیا کے غیر مصدقہ دعووں نے ان کے صحافتی معیار پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بغیر تصدیق ایسی حساس خبریں شائع کرنا نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ خطے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481