اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چارلی کرک کے قاتل کی نشاندہی پر 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

چارلی کرک کے قاتل کی نشاندہی پر 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

چارلی کرک کے قاتل کی نشاندہی پر 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

 

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے چارلی کرک کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی شناخت میں ادارے کی مدد کریں۔

 

چارلی کرک، جو 31 سال کی عمر میں ایک مشہور قدامت پسند کارکن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی تھے، یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے وقت ہال میں تین ہزار سے زائد طلبہ موجود تھے۔

 

گورنر اسپینسر کاکس نے اس قتل کو "سیاسی حملہ” قرار دیا، جس نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کرک کو ایک سنائپر نے عمارت کی چھت سے نشانہ بنایا، اور سیکیورٹی کیمروں میں سیاہ لباس پہنے ایک مشتبہ شخص کی جھلک بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔

 

ایف بی آئی کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر تک کا انعام دیا جائے گا، بشرطیکہ وہ ملزم یا ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مددگار ثابت ہوں۔ اس مقصد کے لیے ہاٹ لائن نمبر 1-800-CALL-FBI جاری کیا گیا ہے، جبکہ تصاویر یا ویڈیوز ویب سائٹ fbi.gov/utahvalleyshootingپر بھیجی جا سکتی ہیں۔

 

حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن تحقیقات کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اس کیس کو حل کرنے کے لیے عوام کی معاونت انتہائی ضروری ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481