اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی20 ایشیا کپ،افغانستان کا ہانگ کانگ کو 189 رنز کا ہدف

3 6 ٹی20 ایشیا کپ،افغانستان کا ہانگ کانگ کو 189 رنز کا ہدف

ٹی20 ایشیا کپ،افغانستان کا ہانگ کانگ کو 189 رنز کا ہدف

 

ابوظبی: ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ اوپنر صدیق اللّٰہ اٹل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

ان کے ساتھ عظمت اللّٰہ عمر زئی نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا اور صرف 21 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ محمد نبی نے 33 رنز کا اضافہ کیا جبکہ کپتان راشد خان 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاپ اور آیوش شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ احسان خان اور عتیق اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481