اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سہ ملکی ٹی20 سیریز:افغانستان نے یو اے ای کو171رنزکا ہدف دیا

سہ ملکی ٹی20 سیریز:افغانستان نے یو اے ای کو171رنزکا ہدف دیا

سہ ملکی ٹی20 سیریز:افغانستان نے یو اے ای کو171رنزکا ہدف دیا

شارجہ میں کھیلے جانے والے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 170 رنز بنائے۔ ابراہیم زدران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ میچ ایونٹ کا آخری لیگ میچ ہے، کل آرام کا دن ہوگا جبکہ اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ میں افغان ٹیم کی قیادت ابراہیم زدران کر رہے ہیں جبکہ راشد خان کو آرام دیا گیا ہے۔ افغانستان کی دیگر ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، کریم جنت، عظمت اللہ عمر زئی، نور احمد، گل بدین نبی، شراف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، فرید احمد ملک اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔

یو اے ای کی فائنل الیون میں کپتان محمد وسیم کے ساتھ محمد زوہیب، آصف خان، علی شاہ شرافو، راہول چوپڑا، ہرشیت کوشک، حیدر علی، محمد فاروق، محمد روہید، جنید صدیقی اور سمر جیت سنگھ شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481