اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنگ بندی نہ ہوئی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کریں گے،برطانیہ

جنگ بندی نہ ہوئی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کریں گے،برطانیہ

جنگ بندی نہ ہوئی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کریں گے،برطانیہ

 

برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔

 

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری لڑائی ہر دن نئی تباہی لا رہی ہے۔ خوراک کی شدید قلت کے باعث پانچ سال سے کم عمر ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت جان بوجھ کر امداد کی فراہمی روک رہی ہے، جب کہ یہ قحط قدرتی نہیں بلکہ انسان کے پیدا کردہ حالات کا نتیجہ ہے۔

 

ڈیوڈ لیمی کے مطابق صورتحال بہتر بنانے کا واحد حل فوری جنگ بندی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل پر مزید حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

 

ادھر انٹرنیشنل جینوسائیڈ اسکالرز ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو "نسل کُشی” قرار دیتے ہوئے تحقیقات کے آغاز کا عالمی مطالبہ کیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481