اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تین ملکی سیریز:پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہرادیا

تین ملکی سیریز:پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہرادیا

تین ملکی سیریز:پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہرادیا

 

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

 

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار 69 رنز اسکور کیے جبکہ حسن نواز نے 56 اور محمد نواز نے 25 رنز کی باری کھیلی۔ یو اے ای کی طرف سے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔ آصف خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد وسیم نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 اور محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیم میں آج حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو موقع دیا گیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481