اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکھ برادری کا فیلڈ مارشل کو بروقت امداد پر خراجِ تحسین

17 سکھ برادری کا فیلڈ مارشل کو بروقت امداد پر خراجِ تحسین

سکھ برادری کا فیلڈ مارشل کو بروقت امداد پر خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے ہنگامی دورے کے موقع پر یقین دلایا تھا کہ سکھ برادری کی تمام عبادت گاہوں کی جلد از جلد مکمل بحالی یقینی بنائی جائے گی۔ جس پر سکھ کمیونٹی نے دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بروقت اقدامات نے ہزاروں زندگیوں کو محفوظ بنایا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور / پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ کمیونٹی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پاک فوج کے جوان آخری شخص کی باحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے۔پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے، یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ جب دنیا کو یہ خبر ملے گی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو دنیا بھر کے سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے یاتری اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ترین ملک ہے اور جب وہ واپس لوٹتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہوتے ہیں کیونکہ انہیں پاکستان میں بے مثال محبت اور عزت ملتی ہے۔ دیگر سکھ رہنماں نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد 24 گھنٹوں میں جو اقدامات کیے گئے، اس کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔کرتارپور صاحب کی بحالی اور عوام کی بروقت امداد پر ہم بھرپور شکر گزار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھوں کا سر عقیدت و احترام کے ساتھ پاکستان کی طرف جھکتا ہے اور پاکستان ہمارے لیے حقیقی طور پر جنت ہے۔سکھ رہنماں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کے سکھوں کی محبت اور ہمدردیاں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کی خدمات اقلیتوں کے دلوں میں مزید اعتماد پیدا کر رہی ہیں

#/S


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481