اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یو اے ای کوپاکستان سے میچ جیتنےکیلئے 208 رنز کا ہدف

یو اے ای کوپاکستان سے میچ جیتنےکیلئے 208 رنز کا ہدف

یو اے ای کوپاکستان سے میچ جیتنےکیلئے 208 رنز کا ہدف

 

شارجہ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20ویں اوور کی آخری گیند پر 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار 69 رنز کی اننگز کھیلی، حسن نواز نے 56 اور محمد نواز نے 25 رنز اسکور کیے۔ یو اے ای کے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

آج کے میچ میں حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ حسن علی اور سلمان مرزا کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوا ہے جو 2016 کے ایشیا کپ میں میرپور میں کھیلا گیا تھا، اس میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے ہرایا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481