اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افتتاحی میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی

افتتاحی میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی

افتتاحی میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی

 

پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

کپتا ن سلمان علی آغا  نے 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

 

شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز اسکور کیے۔ بیٹنگ میں سلمان علی آغا 36 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21، فخر زمان نے 20، محمد حارث نے 15، فہیم اشرف نے 14، صائم ایوب نے 14 اور حسن نواز نے 9 رنز جوڑے۔

 

افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ راشد خان، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان راشد خان 39، رحمان اللہ گرباز 38، صدیق اللہ 23 اور درویش رسولی 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

 

پاکستان کے بولرز میں **حارث رؤف نے 4 وکٹیں** حاصل کیں، جب کہ **شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔**

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481