اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترکیہ کا اسرائیل سے تعلقات معطل کرنے کا اعلان

4 2 ترکیہ کا اسرائیل سے تعلقات معطل کرنے کا اعلان

ترکیہ کا اسرائیل سے تعلقات معطل کرنے کا اعلان

ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام تجارتی اور سفری تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے غزہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ترک بحری جہاز اسرائیلی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے اور اسرائیلی طیاروں کو بھی ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ دو برس سے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نسل کشی میں ملوث ہے، جو بنیادی انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے مزید واضح کیا کہ ترکیہ ایسے کسی منصوبے کو قبول نہیں کرے گا جس کا مقصد فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل کرنا ہو۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481