اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی حکومت نے علیحدگی پسند بیانیے والے  مواد پر کتابیں ضبط کرنے کا حکم دیا۔ ضبط کتابوں میں کشمیر کی تاریخ اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تحریر شامل ہیں۔

 

کے ایم ایس کے مطابق کتب فروشوں، پبلشرز اور اشاعتی اداروں پر بھارتی پولیس نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔

 

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی پولیس نے سری نگر، گاندربل، کولگام اور اونتی پورہ سمیت متعدد اضلاع میں چھاپے مارے۔

 

 

 

کے ایم ایس کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت سنسر شپ سے کشمیر کے بارے میں حقائق ہرگز چھپا نہیں سکتا۔

 

ادھر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کتابوں پر پابندی تاریخ کو مٹا نہیں سکتی، کتابوں پر پابندی تقسیم اور بیگانگی کو مزید بڑھاوا دیتی ہے۔

 

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ سنسرشپ خیالات کو دباتی نہیں بلکہ ان کی گونج کو بڑھاتی ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481