اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے مُکر گیا

بھارت پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے مُکر گیا

بھارت پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے مُکر گیا

پاکستان چیمپیئنز کی فائنل تک رسائی کی راہ بظاہر ہموار ہو گئی ہے، تاہم منتظمین کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں نہیں اترے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے نہ صرف کھلاڑیوں کی حمایت شامل ہے بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے سپانسر ایز مائی ٹرپ نے بھی پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ ایشیا کپ شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی آگ بگولہ

 

ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دہشتگردی اور کھیل کو ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے، پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کو فروغ دینے والے کسی ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکتے، انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی بھارتی عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑی ہے۔

بھارت کے اس فیصلے کو سابق کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون کی حمایت بھی حاصل ہے، جنہوں نے پہلے ہی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔

 

بھارت چیمپئنز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بھی غیر مستقل رہی، وہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف شکست کھا چکے ہیں، جب کہ پاکستان سے ان کا گروپ میچ منسوخ ہونے پر ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں فتح نے بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ دلوائی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ٹورنامنٹ منتظمین بھارت کے فیصلے کے بعد پاکستان کو براہِ راست فائنل میں رسائی دیتے ہیں یا کوئی اور متبادل فیصلہ سامنے آتا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481