اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے اور آسٹریلوی اسٹیو سمتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ساتھ آفریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔سری لنکا کیکمنڈو مینڈس اوربھارت کیرشب پنت ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بلترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پرپہنچ گئے،بھارت یشسوی جسوال تین درجہ تنزلی کیبعد آٹھویں نمبرپرچلے گئے،انگلینڈ کے بین ڈکٹ پانچ درجے چھلانگ لگا کر دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے،پاکستان کے سعود شکیل بدستور 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے،ساتھ آفریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووٹ بلترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں،پاکستان کے نعمان علی پانچویں پوزیشن پر قائم ہیںٹیسٹ آل رانڈز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر قائم ہیں،انگلینڈ کے بین اسٹوکس تین درجہ بہتری کے بعد تیسرے پوزیشن پر آگئے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گِل کی پہلی اور پاکستان کے بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے،سری لنکا کے چیریتھ اسالنکا دو درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے،سری لنکا کے ہی کوشل مینڈس دس درجے کی چھلانگ لگا کر دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ون ڈے بولرز رینکنگ میں سری لنکا کیمہیش تھیکشانہ کی پہلی پوزیشن قائم ہے،سری لنکا کے ونندو ہسرنگا گیارہ درجہ چھلانگ لگا کر آٹھویں نمبر پرآگئے،پاکستان کیشاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئیٹی ٹوئنٹی رینکنگ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما نمبر ون بیٹر بن گئے،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تیزلی بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے،پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ اور محمد رضوان دو درجہ تنزلی کے بعد بلترتیب 14ویں اور 16ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی پوزیشن پر قائم ہے،آسٹریلوی نیتھن ایلس سات درجے کی چھلانگ لگا کر نویں پوزیشن پر پہنچ گئے،ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ کے ٹاپ 20 میں کوئی پاکستان بولر شامل نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481