اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وادی تیراہ میں5 شہادتیں قابل افسوس ہیں، وزیراعظم

وادی تیراہ میں5 شہادتیں قابل افسوس ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں پُرامن مظاہرین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں جبکہ پُرامن شہریوں کو خوارج کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ وادی تیراہ میں جاں بحق افراد کیلئے 1، 1 کروڑ کا اعلان

 

واضح رہے کہ وادی تیراہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کے جاں بحق اور 17 سے زائد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس کی کے پی حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔وزیراعظم کی شانگلہ گلی میں نوازشریف سے ملاقات

 

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا نارتھ نے ایف سی ہسپتال میں وادیِ تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے فرنٹیئر کور ٹیچنگ اسپتال میں وادی تیراہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ زخمیوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کو خوارج کی فائرنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واقعے کے زخمیوں نے خوارج سے اپنے علاقے کو پاک کرنے اور ایک فوج کے شانہ با شانہ خوارج کے خلاف لڑنے کے عزم کو دہرایا جبکہ پاک فوج اور ایف سی نارتھ کا مفت علاج معالجہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481