Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کی شانگلہ گلی میں نوازشریف سے ملاقات

وزیراعظم کی شانگلہ گلی میں نوازشریف سے ملاقات

وزیراعظم کی شانگلہ گلی میں نوازشریف سے ملاقات

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ڈونگہ گلی مری سے شانگلہ گلی پہنچ گئے، پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی کے محرکات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 85 فیصد تک پہنچ گئی

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکہ اور چین کے ساتھ نئے سٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات بارے بریف کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی قائد کو سیلاب کے متاثرین کی بحالی ، امداد سمیت جاری امدادی کاموں پر بریف کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دہشتگردوں کو پوری قوت سے کچلا جائے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مقامی قبائل کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔تیندوے کا دوسرا حملہ،دسویں جماعت کا طالب علم لہولہان

شہبازشریف کا پارٹی قائد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ترقی کی نئی منزلوں کی طرف گامزن ہیں، ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے اندرونی دہشتگرد اور ان کے بیرونی آقاووں کو شکست ہو گی۔

 

گفتگو کے دوران نواز شریف اور وزیراعظم نے دہشتگردی کی جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کا سراہا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ پارٹی قائد کی جانب سے شہباز شریف کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں انتظامی معاملات مزید بہتر بنانے کےلئے بیورو کریسی میں ردوبدل پر بھی بات چیت ہوئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481