اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ کی حماس سے نمٹنے کی دھمکی

ٹرمپ کی حماس سے نمٹنے کی دھمکی

ٹرمپ کی حماس سے نمٹنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدہ نہیں چاہتی تھی، لگتا ہے حماس سے نمٹنا پڑے گا۔

ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس غزہ کے معاملے پر ڈیل چاہتی ہی نہیں تھی، ایسا لگتا ہے حماس والے مرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے غزہ سے بہت سے یرغمالی نکال لیے ہیں، حماس کو پتا ہے کہ جب ہم آخری یرغمالی بھی نکال لیں گے تو اس کے بعد کیا ہوگا، اسی لیے وہ مذاکرات چھوڑ گئے ہیں، اور اب انھیں لڑنا پڑے گا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی نہیں چاہتی۔

ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں سے متعلق کہا کہ یکم اگست تک مزید تجارتی معاہدے ہوں گے۔ یورپی یونین سے تجارتی معاہدے کا امکان ففٹی ففٹی ہے، کینیڈا پر صرف ٹیرف عائد ہوسکتا ہے، بات چیت نہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکا کی کرنسی کمزور ہو۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی تجاویز پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے مجوزہ جنگ بندی معاہدہ دستخط کرکے ثالثی فریقوں کے حوالے کیا تھا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اب جنگ بندی کا دار و مدار اسرائیل پر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481