اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دوسرا ٹی 20 میں پاکستان کو شکست ،سیریز بنگلادیش کے نام

دوسرا ٹی 20 میں پاکستان کو شکست ،سیریز بنگلادیش کے نام

دوسرا ٹی 20 میں پاکستان کو شکست ،سیریز بنگلادیش کے نام

میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17، خوشدل شاہ 13، کپتان سلمان آغا 9، فخر زمان 8، صائم ایوب 1 جبکہ محمد حارث، محمد نواز اور حسن نواز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔

 

بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے تین جبکہ تنظیم حسن ثاقب اور مہدی حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مستفیض الرحمان اور رشاد حسین ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

 

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی 55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481