اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بھارتی نائب صدر اور بھارتی راجیہ سبھا (ایوان بالا)کے چیئرمین جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے 74سالہ جگ دیپ دھنکھر نے طبی مسائل کو استعفیٰ دینے کی وجہ بتایا ہے۔

صدر دروپدی مرمو کو لکھے ایک خط میں نائب صدر دھنکھر نے لکھا کہ ”صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور طبی مشورے کی پابندی کرنے کے لیے، میں آئین کے آرٹیکل 67(a) کے مطابق فوری طور پر، بھارت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔“

جگ دیپ دھنکھر 2022سے نائب صدر کے عہدے پر موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی پارلیمنٹ نئے نائب صدر کا انتخاب کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے نائب صدر کے انتخاب تک جگدیپ دھنکھر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا اداروں کے مطابق ان کا استعفیٰ مون سون سیشن کے پارلیمنٹ کے اجلاس کے پہلے ہی دن آیا جو حیران کن ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481