اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کلاوڈ برسٹ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟

کلاوڈ برسٹ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟

کلاوڈ برسٹ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟

کلاؤڈ برسٹ ہماری زمین کو متاثر کرنے والی ماحولیاتی تبدیلی کا ایک نیا مظہر ہے،اس میں نام کی طرح عملاً بادل نہیں پھٹتے تاہم بہت کم وقت میں ایک چھوٹے سے علاقے پر اچانک اتنا پانی برستا ہے کہ زمین اور نکاسی کا نظام اس کو سنبھال نہیں پاتا اگر ایسی صورتحال ہو تو یہ برساتی پانی سیلابی ریلے کی صورت اختیار کر لیتا ہے جب کہ مٹی کے تودے گرنے اور انفرااسٹرکچر کی تباہی جیسے حادثے پیش آ سکتے ہیں۔

 

یۃ بھی پڑھیں:۔مون سون بارشوں سے178 افراد جاں بحق،491 زخمی

موسم کی ایسی صورتحال میں ’’کلاؤڈ برسٹ یا بادلوں کا پھٹنا‘‘ کی اصطلاح ان معنوں میں استعمال کی جاتی ہے کہ جیسے بادل پانی سے بھرا غبارہ ہیں جو اچانک پھٹ جاتے ہیں۔
کلاؤڈ برسٹ عام طور پر پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پانی کے بخارات سے لدی ہوا تیزی سے اوپر اٹھتی ہیں کیوں کہ پہاڑ کی ڈھلوانی سطح اسے اوپر اٹھنے میں مدد دیتی ہے،میدانی علاقوں میں عام طور پر ہوا نسبتاً آہستگی سے اوپر اٹھتی ہے۔

جب نم ہوا بلندی پر پہنچ کر ٹھنڈی ہوا سے ٹکراتی ہے تو بخارات پانی کے قطروں میں تبدیل ہو جاتے ہیں، ایسے میں بادل ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو اچانک ہی بڑی مقدار میں پانی برس پڑتا ہے،اس لیے کہ یہ بہت چھوٹی سی جگہ پر اچانک ہی ہوتا ہے اور اس کی پیشگوئی کرنا مشکل ہےتاہم کلاؤڈ برسٹ کا مطلب عام موسلادھار بارش یا طوفانی بارش نہیں بلکہ اس لفظ کی ایک خاص تعریف یہ ہے کہ چھوٹی سی جگہ پر ایک گھنٹے یا اس سے بھی کم وقت میں 100 ملی میٹر کے قریب پانی برسنا۔

 

یۃ بھی پڑھیں:۔مری سالگراں جی ٹی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی

 

ویسے تو کلاؤڈ برسٹ عام طور پر پہاڑی علاقوں میں ہوتے ہیں تاہم ماحولیاتی تبدیلی کے باعث جیسے جیسے زمین کا درجۂ حرارت بڑھتا چلا جا رہا ہے تو میدانی علاقوں میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ماہرین کے مطابق ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوا،7 فیصد زیادہ نمی سٹور کر سکتی ہے۔

 

یۃ بھی پڑھیں:۔چکوال میں کلاؤڈ برسٹ،423 ملی میٹر بارش،ڈیم ٹوٹ گیا

 

شمالی علاقہ جات میں بھی کئی بار کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آ چکے ہیں،اس کے علاوہ 2021 میں اسلام آباد میں 123 ملی میٹر بارش اور گزشتہ ماہ سوات میں اچانک سیلابی ریلا آنے کی وجہ کلاؤڈ برسٹ بتائے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481