یوٹیوب نے مونیٹائزیشن قوانین سخت کر دیے
یوٹیوب نے 15 جولائی سے اپنی مونیٹائزیشن پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) کا حصہ ہیں۔
ان تبدیلیوں کا مقصد بار بار دہرائے جانے والے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار کردہ مواد کی روک تھام کرنا ہے تاکہ اصلی اور مستند تخلیقات کو ترجیح دی جا سکےکمپنی نے واضح کیا ہے کہ صارفین کی ری ایکشن ویڈیوز پر نئی پالیسیوں کا اثر نہیں پڑے گا اور وہ مونیٹائزیشن کے اہل رہیں گی۔
